Honey

Wednesday 1 February 2017


آؤ پیار ےپیا دھیرج سے آؤ مورےدوار
 ہراک ذرے سے ہمکے ہے آج تمہاراپیار
پیارےپیا یہ نیناں جب سے تورے سنگ ہیں لاگے
من کی تپتی نگری میں ہے جوت نئ اک جاگے
بھیگوں پریم پون میں توری کر دو ناپھوہار
 آؤ مورےدوار
تم مسکاؤ مورے ہر سو رنگ بکھراؤ
پھول کھلاؤ , درس دکھاؤ
درس دکھا کے پریت نبھاؤ جاگے یہ سنسار
 آؤ مورےدوار
بیلے کی کلیاں سوکھیں اموا کی شاخیں ہیں ٹوٹیں
تجھ بن بھاءے نہ کچھ ساجن ساری خوشیاں مجھ سےروٹھیں
روٹھا مجھ سے قرار, کیسے کرو ں سنگھار
آؤ مورےدوار
تم مسکاؤ ہر سو مورے رنگ بکھراؤ
مورے انگنا پھول کھلاؤ درس دکھاؤ
درس دکھا کے پریت نبھاؤ جاگے یہ سنسار
 آؤ مورےدوار
تجھ بن تڑپت ہوں دن رین
برہن ہو گئ بھاگے چین
پل پل برسیں چھم چھم نین
بن میں پڑی ہے پکار, آئ ہے پھر سے بہار
 آؤ مورےدوار

No comments:

Post a Comment